May 05, 2017 04:48 pm
views : 708
Location : Sindh Assembly
Karachi- Khawaja Izhar ul Hassan media Talk
کراچی،خورشید شاہ مک مکا کی پالیسی چھوڑ کر حقیقی اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں،خواجہ اظہار الحسن
رہنما ایم کیو ایم پاکستان خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ مک
مکا کی سیاست چھوڑ کر حقیقی اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں تاکہ سندھ کے
عوام کو ان کے حقوق مل سکیں۔
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق میں ن لیگ اور کا مک مکا قوم پر
واضح ہو چکا ہے،سکھر کے عوام بھی پیپلز پارٹی سے تنگ آکر ایم کیو ایم کی
طرف دیکھ رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کو نورا کشتی قرار دیتے ہوئے
خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی پی پی کے دور
حکومت میں ن لیگ نے بجلی پر احتجاج کئے اور اب ن لیگ کی حکومت میں پیپلز
پارٹی بھی بجلی پر ہی احتجاج کر رہی ہے۔