Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 05, 2017 07:40 pm views : 727

Location : Domestic Place

Muzaffarabad- PM Nawaz Sharif Addresses
  • Urdu

مظفر آباد،قوم کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں ڈالنے والے آج احتجاج کر رہے ہیں،وزیر اعظم نواز شریف

مظفر آبادمیں نیلم جہلم منصوبے کی سرنگیں مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ چھوڑ کر جانیوالے ہی احتجاج کر رہے ہیں۔
سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 'گالیاں دینے کی پالیسی شاید آپ کا ایجنڈا ہے، لیکن آپ کو معلوم نہیں کہ عوام کی آنکھوں میں آپ کا جو مقام ہے،وہ کتنی بری طرح سے خراب ہو رہا ہے، ساتھ ہی انھوں نے کہا بدزبانی کریں لیکن ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔ وزیراعظم نے کہاآپ اپنی بند آنکھیں کھولیں اور یہاں آکر دیکھیں کہ یہاں کیا ہو رہا ہے، یہاں انقلاب آرہا ہے۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ نیلم جہلم منصوبے میں بہت سی مشکلات تھیں، انہوں نے استفسار کیا کہ کیا پاکستان کی ترقی کسی کو عزیز نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، پاکستان میں بجلی مہنگی پیدا ہو رہی ہے، بجلی کے بغیر زندہ رہنا ممکن نہیں، قوم آج دوبارہ بولنے والوں سے حساب لے سکتی ہے، ہم نے کسی کی گندی باتوں کا جواب نہیں دیا، ہم نے آپ کی گالیاں سنی ہیں، گالیاں دیں نہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، احتجاج کرنیوالے کس منہ سے باتیں کرتے ہیں؟ اگلے سال دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی، دھاندلی کے الزامات لگانے والوں کو منہ کی کھانا پڑی، دھرنوں نے ملکی ترقی کا پہیہ روک دیا، ہم ملک کو روشنیوں کی طرف لے جا رہے ہیں مگر آپ پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جس حکومت کو مینڈیٹ ملتا ہے، اسے دوسرے مسائل میں الجھا دیا جاتا ہے، 4 سال ہو گئے، بتائیں ہمارا ایک بھی سکینڈل آیا؟ وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے انھیں ملک میں لوڈشیڈنگ کا موجد قرار دے دیا اور کہا کہ ترقی کے کاموں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، جن کا اصل فائدہ غریب عوام کو ہوگا۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved