May 05, 2017 07:38 pm
views : 719
Location : Sindh Assembly
Karachi- MQM Pakistan Faisal Sabzwari Media Talk
کراچی،رہنما ایم کیو ایم پاکستان فیصل سبزواری کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
سندھ اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ سینٹرل جیل میں ایم
کیوایم کے کارکنوں کی سیریل کلنگ کی جا رہی ہے گزشتہ چند ماہ میں ایم کیو
ایم کے سات کارکن سینٹرل جیل میں ہلاک ہوئے ان ہلاکتوں کا ذمہ دار کون ہوگا
وزیر جیل خانہ جات یا سینٹرل جیل انتظامیہ؟
ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ حسن جان لیاری ٹاؤن یو سی 16 کا کارکن تھے
گزشتہ ڈھائی برس سے قید تھے انہیں کوئی بیماری نہیں تھی،اپنے مقدمات لڑ رہے
تھے اور امکانات تھے کہ وہ بہت جلد رہا ہو جائیں گے۔
فیصل سبز واری نے کہا کہ گزشتہ روزوزیر جیل خانہ جات کی موجودگی میں سینٹرل
جیل میں قید ایم کیوایم پاکستان کے کارکن حسن جان کو پولیس نے نیم مردہ
حالت میں سول اسپتال منتقل کیا اور بے یار و مددگار چھوڑگئی،واقعے کی تفتیش
ہونی چاہیے۔
فیصل سبزواری نے کہا کہ ہم نے یہ تجویز دی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن اراکین
پرمشتمل کمیٹی بنائی جائے جو سینٹرل جیل میں جائے اور دیکھے کہ قیدیوں کو
کس طرح رکھا جارہا ہے اور ان پیسے بٹور کر اپنی جیبیں گرم کی جارہی ہیں۔