کراچی،رینجرز کی کارروائی،زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ بر آمد
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون مشرف کالونی میں رینجرز کی جانب سے کاروائی کی
گئی جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیاہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مشرف کالونی میں واقع پلاٹ میں کارروائی کی
گئی ،کارروائی میں بڑی تعداد میں مختلف اقسام کا اسلحہ اور گولیاں بر آمد
کی گئیں جن میں 4بلٹ پروف جیکٹس،ایس ایم جی، ڈبل ٹو رائفل، 30 بور پستول،2
شاٹ گن برآمد کی گئیں۔
ترجمان رینجرزکے مطابق برآمد شدہ اسلحہ ایم کیوایم لندن کے کارکنوں نے زیر
مین چھپایا تھا جو کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کیا
جانا تھا۔