لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاپسرورکے علاقے کلےئرمیں گندم خریداری مرکز پر اچانک چھاپہ
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پسرورکے علاقے کلےئرمیں گندم
خریداری مرکز پر اچانک چھاپہ مارا۔وزیراعلیٰ نے گندم خریداری مرکز پر
کاشتکاروں کو فراہم کی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے مرکز پر
موجود کاشتکاروں سے ملاقات کی۔
کاشتکاروں کی شکایات پر گندم خریداری مرکز کے عملے کیخلاف انکوائری کا حکم بھی دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہدایت کی کہ شفاف اوربلاامتیاز انکوائری
کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔باردانہ کی تقسیم کے عمل کی سوفیصد چیکنگ کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاکاشتکاروں کو باربار چکر لگانے والے
عملے کو کسی صورت برادشت نہیں کروں گا۔خریداری مرکز کاشتکاروں کی سہولت
کیلئے بنائے گئے ہیں نہ کہ انہیں چکر لگوانے کیلئے۔
وزیراعلیٰ نے باردانہ کی تقسیم کے عمل کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے باردانہ کی تقسیم کے رجسٹرکو چیک کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا میں کاشتکاروں کو دھکے کھاتا نہیں
دیکھ سکتا۔میں خود ہر جگہ پہنچوں گا۔ڈی پی او ریکارڈکی سو فیصد چیکنگ کرکے
رپورٹ پیش کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کوئی غیر مستحق فائدہ نہیں اٹھا سکے
گا۔گندم خریداری مہم میں بھی میرٹ کی پالیسی کا بول بالا ہوگا۔خریداری
مراکز پر کاشتکاروں کے ساتھ اپنے بھائیوں جیسا سلوک کیا جائے۔میں خریداری
مہم کی ذاتی طورپر نگرانی کررہا ہوں۔کسی کو کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے
دوں گا۔
وزیراعلیٰ نے خریدی گئی گندم کے گوداموں کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے بزرگ
کاشتکار کو سائیڈ پر کرنے کی کوشش پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔