کراچی سندھ رینجرز کی کارروائی،مغوی بازیاب،اغوا کار گرفتار
پاکستان رینجرز نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کیماڑی کے علاقے
مسان چوک پر بابا سینٹر کے فلیٹ نمبر پانچ سو گیارہ میں کارروائی کرتے ہوئے
اغوا کار نعیم عرف حاجی کو گرفتار کر کے مغوی مراد خان کو باز یاب کرا لیا
ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم نعیم نے رواں سال اٹھارہ اپریل کو مبارک
ہوٹل کے مالک مراد خان کو عزیز آباد کے علاقے سے اغوا کرکے فلیٹ میں
زنجیروں سے باندھ دیا تھا جبکہ مغوی کے اہلخانہ سے بائیس لاکھ روپے مطالبہ
کیا تھا،شکایت موصول ہونے پر رینجرزنے ٹیکنیکل مانیٹرنگ اور گراؤنڈ سرویلنس
کے ذریعے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا۔
رینجرز ترجمان کے مطابق مغوی کے خلاف تھانی جیکسن میں مراد خان کے اغواکی
ایف آئی آر درج ہے جبکہ ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کیا
جا رہا ہے۔