May 06, 2017 02:57 pm
views : 725
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab meets Lawyers Delegation
لاہور، وکلاء برادری ہمارے ملک کا باشعور طبقہ ہے ،گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ
گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ وکلاء برادری ہمارے ملک کا
باشعور طبقہ ہے جنہوں نے جمہوریت کے استحکام اور اس کے تسلسل کے لئے ہمیشہ
نمایاں کرادر ادا کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کا سہر ا بھی وکلاء کے سر ہے
جن کے بغیر انصاف کی فوری فراہمی کا خواب شرمند ہ تعمیر نہیں ہوسکتا۔
لاہور میں گورنرہاؤس میں ڈسٹرکٹ بار لیہ کے صدر احمد علی وندر کی قیادت میں
آئے وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے
کہا موجودہ حکومت عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور ملک میں جمہوریت کے
لئے وکلاء کی جہدوجہد کو قد ر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔شہر یوں کو فوری انصاف
کی فراہمی کو یقینی بنانا اگرچہ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن وکلاء کے
سرگرم کردار کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں ۔
ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا وکلاء کو چائیے کہ وہ مسائل کی دادرسی کو اپنا
فریضہ سمجھ کرادا کریں اور انہیں فوری اور سستا انصاف مہیا کرنے کے لئے
اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔حکومت کووکلاء برادری کو مختلف درپیش مسائل
کا ادراک ہے جسے حل کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کویقینی بنایا جارہا ہے ۔
وفد میں دسٹر کٹ بارلیہ کے جنرل سیکرٹری ایم اشفاق خان، ایڈووکیٹ عاصم اقبال اور دیگر ارکان موجود تھے ۔