May 06, 2017 03:11 pm
views : 726
Location : Different Areas
Peshawar- Hot Weather in City
پشاور،شہر اور گردونواح میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
پشاور میں سورج نے ایک دفعہ پھر آنکھیں نکال لی جس کی وجہ سے موسم گرم
ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں موسم میں گرمی
دیکھنے کو ملے گی اورپشاور میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہریوں کو چاہیے کہ دھوپ سے اپنے آپ کو بچا کر رکھیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت بیس اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشں کوئی کی گئی ہے کہ پشاور سمیت صوبے کے کچھ
اضلاع میں موسم شام کو ابر الود ہو جائے گا اور کئی کئی ہلکی بارش کا امکان
بھی ہیں۔
پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب چونتیس ریکارڈ کیا گیا ۔