May 06, 2017 05:03 pm
views : 753
Location : Metro Bus Project
Islamabad- PM Nawaz Sharif inaugurates Ground-breaking Ceremony of Metro Bus Project
اسلام آباد،وزیراعظم نوازشریف کا اسلام آباد میں میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
ہے۔ میٹرو ٹریک پشاورموڑ سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ تک 25.6 کلومیٹر
طویل ہوگا جسے 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میٹرو منصوبے کو این ایچ اے مکمل کرے گی جس میں پشاور موڑ سے
اسلام آباد ایئرپورٹ تک 9 اسٹیشنز بنائے جائیں گے، اس کے علاوہ منصوبے میں
پر 12 پل اور 11 انڈر پاسز بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے 20 سال پرانے منصوبوں کو اپنے پاؤں
پر لا کھڑا کیا اور دعا ہے کہ اللہ پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے والوں
کو ہدایت دے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ
نیو اسلام آباد ایئر پورٹ منصوبے میں میٹرو بس شامل نہیں تھا لیکن عوام کو
بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے میٹرو بس کو اس منصوبے کا حصہ
بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور
ایئرپورٹ کی تکمیل تک میٹرو بس منصوبہ بھی مکمل ہو جائے گا جب کہ ہزارہ
موٹر وے منصوبہ بھی 14 اگست تک مکمل ہو جائے گا۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے 20 سال پرانے منصوبوں کو دوبارہ
سے شروع کیا اور انہیں اپنے پاؤں پر لاکھڑا کیا، لواری ٹنل کا منصوبہ کئی
دہائیوں سے چل رہا ہے لیکن آج بھی اس پر کام جاری ہے، لواری ٹنل بہت جلد
مکمل ہو جائے گی۔ نیلم جہلم منصوبہ بھی اگلے برس فروری میں بجلی کی ترسیل
شروع کر دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سڑکیں بننے سے ہی اسکول، کالجز اور اسپتال بنیں گے اور
کاشتکاروں کی زرعی پیداوار کو منڈی تک رسائی حاصل ہو گی اور عوام کا تعلیم و
طبی سہولیات کے حصول کے لئے رجحان بڑھے گا۔