May 06, 2017 05:32 pm
views : 659
Location : Different Utility Stores
Faisalabad- Utility Stores Prices Hike, Locals Citizens Face Problems
فیصل آباد ،یوٹیلٹی ا سٹورز پرا شیاء خردونوش کی پرانی قیمتوں میں فروخت جاری،عوام کو شدید مشکلا ت کا سا منا
فیصل آباد میں یوٹیلٹی ا سٹورز کے باہر بینر تو لگا دیئے گئے جن پر چینی
،گھی ،دالیں اور دیگر اشیاء کی کم قیمتیں واضح تو کر دی گئی پر یوٹیلٹی
سٹوروں پر نہ تو وہ گھی دستیاب ہے جو بینر پر لکھا گیا ہے اور نہ دالیں
دستیاب ہے جس پر عوام کو شدید مشکلا ت کا سا منا کرنا پڑرہاہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ جب سے یہ حکومت آئی مہنگائی میں اضافہ ہواہے ہم غریب
لوگ ہیں اور ہمارے لیے اب دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے ،ایک تو
ہم بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے پریشان ہیں اوپر سے مہنگائی نے پریشان
کررکھا ہے، ابھی سے یہ حال ہے تو رمضان المبار ک کے مہینے میں کیا حال ہوگا ۔