May 06, 2017 07:47 pm
views : 872
Location : Sheesh Mahal, Hotel Islamabad
Islamabad- Federal Minister Sardar Muhammad Yousuf addresses
اسلام آباد، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا عمرہ ایجنٹ ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ارگنائز سسٹم نہ ہونے سے بہت
ساری شکایات آتی رہی ہیں، حج عمرہ اپریٹر کے ساتھ ملکر سسٹم بہتر بنانے کی
کوشش کی ہے۔
اسلا م آباد میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا عمرہ ایجنٹ
ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حج پالیسی بنانے میں
بھی عمرہ اور حج اہریٹر نے بڑا ساتھ دیا ،عمرہ کو وزارت کے ماتحت کرنے
کیلئے قانون سازی کرریے ہیں ۔
سردار محمد یوسف نے کہابل تیار ہوگیا ہے عمرہ حج ایکٹ بنانے کلیئے بل
اسمبلی میں لارہے ہیں،جلد پاس کروالیں گے ،افسوس ہے کہ پاکستان میں عمرہ پر
چالیس عمر کے لوگوں پرپابندی لگی ہوئی ہے ،اس طرح کی پابندی نہیں ہونی
چاہیے اس پر غور کریں ۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہایہ پابندی ہمیشہ نہیں رہنی
چاہیے ،میرا مطالبہ ہے کہ چالیس کی عمر کے افراد پر پابندی ختم ہونی چاہیے
،عمرہ کے سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ زائرین کو سہولتیں مل سکیں
۔ہمارے حاجی جب ائیرپورٹ پر جاتے ہیں تو پانچ پانچ گھنٹے انتظار کرنا پڑتا
تھا۔اب دوہزار سترہ کے حج میں کلینرنس میں کم سے کم وقت لگے گا ۔