پشاور، محکمہ سیاحت وثقافت خیبرپختونخوا کے تعاون سے ہنر میلے کا انعقاد
محکمہ سیاحت وثقافت خیبرپختونخوا کے تعاون سے پشاور کے علاقے حیات آباد میں
تین روز پر مشتمل ہنر میلیکا انعقاد کیا گیا ۔ ہنر حوافیسٹیول میں کھانے
پینے سمیت خواتین کی جانب سے ہاتھوں سے بنائی گئی اشیا اورمختلف ملبوسات کے
سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ پہلے دن فیملیز کی بڑی تعداد نیمیلہ کا رخ کرکے
من پسند اشیا کی خریداری کی۔
ہنر حوا میلے میں صوبے کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی میوزیکل
نائٹ کا بھی اہتمام کیاگیا جس میں پشتو لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ
کیا جس سے شرکاخوب محظوظ ہوئے۔
ہنر حوا میلہ کیلئے انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے بھی بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔