May 07, 2017 06:06 pm
views : 656
Location : Local Place
Chaman- Tense Situation in Chaman
چمن،پاک افغان سرحد پرتیسرے روز بھی کشیدگی برقرار ،شہریوں کومحفوظ مقامات نقل مکانی۔
پاک افغان سرحد پرتیسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہے جبکہ چمن کے شہریوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیاہے۔
2 روز قبل چمن بارڈر پر افغان فورسز کی جارحیت کے بعد سرحد پر آج تیسرے
روز بھی کشیدگی برقرار ہے جس کے باعث سرحدی علاقے میں بڑے بڑے تجارتی مراکز
بدستور بند ہیں،ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سرحد کے قریب سیکڑوں دیہات خالی
کرالیے گئے ہیں اورہزاروں خاندانوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیاہے
جبکہ سرحدی علاقوں سے بڑی تعداد میں انخلا کرنے والے افراد کیلئے پرانے چمن
میں خیمہ بستی قائم کردی گئی۔
پاکستانی حدود میں پاک فوج اور ایف سی کے تازہ دم دستے ہر قسم کی صورت حال
کنٹرول کرنے کیلیے موجود ہیں جبکہ چمن کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔
سرحد کے دونوں اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ہر قسم کی سرگرمیوں پر کڑی
نگاہ رکھی جا رہی ہے، کلی مراد خان اور ویش منڈی میں آمدورفت رفتہ رفتہ
بحال ہونے لگی ہے جب کہ کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں سرحدی حد بندی کے
لیے آج دونوں طرف سے حکام کی آمد متوقع ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل افغان بارڈر فورسز کی جانب سے پاکستان میں مردم
شماری ٹیم کو نشانہ بنایا گیا تھا اور فائرنگ اور گولہ باری سے ایف سی
اہلکاروں سمیت پاکستانی شہید جب کہ 46 افراد زخمی ہوئے تھے۔