May 07, 2017 06:06 pm
views : 747
Location : Domestic Place
Chaman- IG FC major General Nadeem Anjum Press Conference
چمن،آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم کا پریس کانفرنس سے خطاب
آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے افغان بارڈر واقعے کے حوالے سے پریس
بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چمن بارڈر پر افغانستان کے حملے کے بعد پاک فوج کی
جوابی کارروائی میں 50 سے زائد افغان فوجی ہلاک، جب کہ 100 سے زائد زخمی
ہوئے ہیں، پاکستان کی جانب سے کارروائی میں افغان فوج کی 4 سے 5 چیک پوسٹیں
بھی تباہ کی گئیں، افغانستان کے نقصان پر خوشی نہیں ہے وہ ہمارے بھائی اور
مسلمان ہمسائے ہیں،افغان فورسز نے پاکستانی علاقوں میں قبضے کی کوشش کی
،واقعے کی ذمہ دار افغان بارڈر پولیس ہے ،جواب دینا ہماری مجبوری تھی ،سرحد
کی خلاف ورزی کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے۔میجر جنرل ندیم نے دوٹوک اور واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بین
الاقوامی بارڈر پر بحث نہیں ہوسکتی، افغان اور پاکستان کی ٹیمیں بارڈر سروے
کریں گے اور کوشش کریں گے کہ اس مسئلے کو ہمیشہ کیلئے ختم کریں جبکہ مردم
شماری سے پہلے افغان حکام کوآگاہ کردیا تھا۔
آئی جی ایف سے نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کے لوگ موجود ہیں جو منفی
مشورہ دیتے ہیں، سیاسی قیادت نے واضح بیان دیا ہے کہ دلی اورکابل میں گٹھ
جوڑ ہے، بارڈر بند ہونے کے باوجود افغانستان میں زخمی خواتین اور بچوں کی
مدد کی گئی، 5 مئی کو 2 بجکر20 منٹ پر افغان حکومت نے پاکستانی حکومت سے
فائربندی کی درخواست کی جس کو ہم نے قبول کیا۔
آئی جی ایف سی نے مزید کہا کہ افغان ہمارے بھائی ہیں ماضی میں بھی پاکستان
نے افغانستان کی مدد کی ہے لیکن جب تک افغان فورسز اپنا رویہ درست نہیں کر
لیتی تب تک باب دوستی بند رہے گا۔