May 07, 2017 07:59 pm
views : 671
Location : Urdu Lughat Board Office
Karachi- Advisor to Prime Minister on National History and Literary Heritage
کراچی،وزیر اعظم کےمعاون خصوصی عرفان صدیقی کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمانئدوں سے گفتگو
وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کراچی میں اردو لغت بورڈ میں
ڈیجیٹل لغت کے منصوبے ،مرکزاطلاعات اور گوشہ ء مطالعہ کے شعبوں کا افتتاح
کیا۔اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے
مشیربرائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہاکہ حکومت قومی تاریخ
اور ادبی ورثے کومحفوظ بنانے کے لیئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،بائیس جلدوں
اور دو لاکھ 64 ہزار الفاظ پر مشتمل اردو لغت کو نوری نستعلیق میں ڈھال رہے
ہیں جو نوجوانوں کے لئے مفید ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے منصوبوں کو نئے زمانے کے مطابق ڈھال رہے ہیں اور
صدیوں پرانے کام کو جدید ٹیکنالوجی کی طرف لا رہے ہیں ، بیس مئی تک اردو
لغت انٹرنیٹ پر میسر پوگی جس کے بعد دوسرے مرحلے میں موبائل ایپلیکیشن بھی
متعارف کرائی جائے گی۔
معاون خصوصی عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اردولغت کی تیاری کے لیئے مشاہیرکی
خدمات ناقابل فراموش ہیں اور جس کی مدد سے اردو کے الفاظ اورمعنی باآسانی
معلوم کیے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے سیاسی منظر نامے پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریزکیا۔