لاہور، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صحافیوں سے گفتگو
قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور اگلے عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کیلئے باڑ
لگانا دونوں ملکو ں کے مفاد میں ہے،پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا معاملہ
افغان قیادت کے ساتھ اٹھایا ہے تاہم دوسری جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں
ملا۔
لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز
صادق نے کہا کہ پڑھے لکھے لوگ وزیر خارجہ نہ ہونے کی بات کریں تو تعجب ہوتا
ہے، وزیر اعظم کے پاس اختیار ہے کہ وہ وزیر کے بجائے مشیر خارجہ
رکھیں،سرتاج عزیز کے پاس وزیر خارجہ کے مکمل اختیارات ہیں،انہون نے مزید
کہا کہ یکم جون 2018 میں حکومت کی مدت پوری ہوگی جس کے بعد 90 دن میں
الیکشن ہونگے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں امن
ممکن نہیں،کوشش ہونی چاہیے ایسی بیان بازی نہ کی جائے جس سے تعلقات خراب
ہوں، انہوں نے کہا کہ 50 فیصد سے زائد علاقہ افغان حکومت کے کنٹرول میں
نہیں،افغانستان کی بھی خواہش ہے کہ وہاں امن آئے، افغان صدر اشرف غنی نے
تسلیم کیا کہ پاکستان سے ملحقہ علاقوں میں طالبان اور داعش موجود ہے۔