May 07, 2017 09:03 pm
views : 680
Location : CM House
Lahore- CM Chairs Meeting About Health
لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صحت سے متعلق اجلاس
وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں گردوں کی غیر قانونی پیوند
کاری کے واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کہ گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری مجرمانہ فعل ہے، بعض مسیحاؤں کی جانب سے
دولت کی ہوس میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنا انتہائی افسوسناک
واقعہ ہے،اس جرم میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق مثالی سزا ملنی چاہیے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ ایسے گھناؤنے واقعات کی روک تھام کے لئے
محکمہ صحت کو پوری طرح متحرک ہونا ہوگا، اجلاس میں بتایا گیا کہ گردوں کی
غیرقانونی پیوندکاری کی روک تھام کیلئے ضلع کی سطح پر نگران کمیٹیاں قائم
کر دی گئی ہیں اور ڈویژن کی سطح پر بھی مانیٹرنگ کا موثر نظام بنایا گیا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری
کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات جہانزیب خان، متعلقہ
محکموں کے سیکرٹریز، ماہرین صحت اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری
کے واقعے سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہےکہ
پنجاب حکومت گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری روکنے کے لیے آخری حد تک جائے
گی، ایسا گھناؤنا کام کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔