لوئر دیر،پختونوں کے بلاک کئے گئے شناختی کارڈ بحال کئے جائیں ، فاٹا کو فی الفور خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے،یوسف رضا گیلانی
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہناہے کہ وزیراعظم 19گریڈ کے افسر کے
سامنے پیش ہوں گے تو پارلیمنٹ کی بالادستی کہاں جائے گی ، جو سمجھتے ہیں
پیپلزپارٹی ختم ہوگئی وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، کوئی جماعت
پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت نہیں بنا سکے گی ، پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر
نوجوانوں کیلئے روزگار لائے گی ، ہم عوام کا ساتھ دیں گے اور عوام کے حقوق
کی جنگ لڑتے رہیں گے ، پختونوں کے بلاک کئے گئے شناختی کارڈ بحال کئے جائیں
، فاٹا کو فی الفور خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے۔
یوسف رضا گیلانی نے مزیدکہا کہ پختونوں کے بلاک کئے گئے شناختی کارڈ بحال
کئے جائیں ، ہم نے ہمشیہ عدلیہ اور قانون کا احترام کیا، ہم نے پارلیمنٹ کو
بالادست بنایا،انہوں نے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا وہ وقت بھی گزر گیا ،
پانچ سال گزرگئے ، ہم نے نااہلی کا فیصلہ تسلیم کر لیا، ہم اداروں کا تصادم
نہیں چاہتے تھے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے آئین کا احترام کیا ہے عمران خان کو کہا کہ
اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ میں نہ دیں اپنی سفارشات پارلیمنٹ میں دیں ان
پر عمل در آمد کرائیں اور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے یہ ثابت ہو جائے کہ ملک کا
خزانہ لوٹے کوئی بھی وہ ہو نہیں بچے گا۔
ملک میں نوجوانوں کی اکثریت ہے جبکہ بیشترسیاستدان پینسٹھ سال سے زائد عمر کے ہوچکے ہیں،نوجوانوں کا اگلا وزیر اعظم بلاول بھٹو ہوگا۔