May 07, 2017 09:51 pm
views : 741
Karachi- Maryam Aurangzeb In Meet The Editors Seminar
کراچی، اظہار رائے کی آزادی کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کو بھی مدنظر رکھنا
چاہئے، ڈان لیکس پر کمنٹ کرنا غیرمناسب ہو گا،مریم اورنگ زیب
کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر
مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہر سطح پر اظہار رائے کی آزادی دی ہے، ہم
نے آزادی اظہار رائے کو فروغ دیا ہے، واقعہ کو رپورٹ ضرور کرنا چاہئے لیکن
تخلیق نہیں، اظہار رائے کی آزادی کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کو بھی مدنظر
رکھنا چاہئے، ڈان لیکس پر کمنٹ کرنا غیرمناسب ہو گا۔
font face="jameel-noori-nastaleeq" size="3">
مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد کی خبر میڈیا میں
آکر مقامی سطح پر اچھا تاثر پیش کرتی ہے لیکن بین الاقوامی دائرے میں یہ
باعث تشویش محسوس کی جاتی ہے،جوابی بیانئے پر کام کر کے ہی معاملات کو بہتر
بنا سکتے ہیں،ڈان لیکس پر مخالفین سیاست سیاست کھیل رہے ہیں، وزارت داخلہ
کل یا پرسوں تفصیلی نوٹیفکیشن جاری کر دے گی، واضح ہو جائے گا کہ کس کا کیا
کردار ہے۔
اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے مزیدکہا ہے کہ حکومت ملک میں اظہار
رائے کی آزادی پر یقین رکھتی اور تعمیری اور مثبت تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم
کرتی ہے،ذرائع ابلاغ منفی تنقید سے گریز کریں اور رپورٹنگ کرتے ہوئے قومی
سلامتی کو مقدم رکھیں۔
وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈان لیکس
پر تفصیلی نوٹیفکیشن کل یا پرسوں جاری ہو گا، نوٹیفکیشن وزارت داخلہ جاری
کریگی۔