لاہور،گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں کا پارکوں اور نہروں کا رخ
منچلے نوجوان نہر کے ٹھنڈے پانی میں ڈبکیاں لگاتے رہے تو دوسری جانب خواتین اور بچے پارکوں میں پہنچ گئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن کردی ہے جبکہ نہر کا ٹھنڈا
پانی شدید گرمی میں جسم کو تسکین بخشتا ہے،خواتین اور بچے کہتے ہیں کہ
گھروں میں بجلی نہیں ہے پارکوں میں درخت کے نیچے بیٹھ کر سکون محسوس کرتے
ہیں ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بچے احد نے کہا کہ گھر میں بجلی نہیں ہے اسی لئے پارک میں آئے ہیں۔
ایک نوجوان شکیل کا کہنا تھا کہ گرمی میں لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے نہر کے ٹھنڈے پانی میں نہاکر بہت سکون مل رہا ہے۔
محمد ساجد نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کے سبب بہت پریشان ہیں ،لوڈشیڈنگ کے سبب کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے ۔
شدید گرمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام نے نہروں اور پارکوں کا رخ کرلیا ہے ۔