May 07, 2017 11:35 pm
views : 591
Location : Jinnah Stadium
Sialkot- Chairman PTI Imran Khan Addresses
سیالکوٹ،وزیر اعظم کرپشن کے خلاف قدم اٹھائیں گے تو خود پکڑے جائیں گے ،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے وزیراعظم کہتے ہیں
کہ ہم کرپشن روکیں یا ترقیاتی کام کریں اور ان کیخلاف بھی نیب میں 13 کیسز
ہیں، اگر وہ کرپشن ختم کرنے کے لئے قدم اٹھائیں گے تو خود پکڑے جائیں گے۔
سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خاننے کہا کہ آ ج ہم فیصلہ کن
موڑ پر کھڑے ہیں اور پوری قوم کو مل کر فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں غیرملکی
قرضوں کے بوج تلے رہنا ہے یا ہمیں اپنے ادارے مضبوط کرنا ہیں، جو قومیں
ترقی کرتی ہیں وہ سب سے پہلے ادارے مضبوط کرتی ہیں، ادارے مضبوط ہوں گے تو
ملک میں سرمایہ کاری ہوگی، نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور خوشحالی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آج کہتے ہیں کہ ہم کرپشن روکیں یا ترقیاتی کام
کریں انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ نیب میں ان کے خلاف 13 کیسز موجود ہیں اور
اگر وہ کرپشن ختم کرنے کے لئے قدم اٹھائیں گے تو خود پکڑے جائیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ سنگاپور پاکستان کے
مقابلے میں بہت پیچھے تھا لیکن آج بہت آگے نکل چکا ہے، سنگاپور کے لیڈروں
نے کرپشن پر ہاتھ ڈالا اور اداروں کو مضبوط کیا، سنگاپور کو قیادت ملی اور
وہ پاکستان سے آگے نکل گیا۔
عمران خان نے کہا کہ پڑوسی ملک ایران سے اس لئے گیس نہیں لی گئی کیوں کہ جن
لوگوں سے قرضے لئے گئے انہوں نے ایران سے گیس لینے سے منع کیا، غیرملکی
قرضوں کی قیمت قوم کو ادا کرنا پڑرہی ہے، آئی ایم ایف نے اسحاق دار کو دبئی
میں کہا کہ پاکستانیوں پر 40 ارب کے مزید ٹیکس لگائیں جس سے ڈیزل، اور
پیٹرول مزید مہنگا ہوگا۔
سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ
خیبرپختونخوا میں والدین نے اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکولوں سے نکال کر
سرکاری اسکولوں میں داخل کرایا جب کہ صوبے بھر میں 34 ہزار بچے پرائیوٹ
اسکول چھوڑ کر سرکاری اسکولوں میںآئے اور یہی نہیں تحریک انصاف کے ایم پی
اے ضیااللہ بنگش نے اپنی بیٹی کو پرائیوٹ اسکول سے نکال کر گورنمنٹ اسکول
میں داخل کرایا، صحت کے شعبے میں بھی خیبرپختونخوا کے عوام پرائیوٹ
اسپتالوں کے بجائے سرکاری اسپتالوں کو ترجیح دے رہے ہیں جہاں انہیں تمام
سہولیات میسر ہیں۔