May 08, 2017 12:00 am
views : 652
Location : Jinnah Stadium
Sialkot- Chief Awami Muslim League Sheikh Rasheed Ahmad Addresses
سیالکوٹ، نواشریف چور نہیں ڈاکو ہے،شیخ رشید
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف چور نہیں ڈاکو ہیں ۔
وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ آپ کہتے ہیں کہ
تحریک انصاف کی جلسی ہوتی ہے،ڈرون کیمروں سے دیکھ لیں کہ جلسی ہے یا جلسہ۔
شیخ رشید نے نواز شریف کومفت مشورہ دیاکہ وہ استعفیٰ دے دیں ور نہ تاریخ
میں تمہیں ان لوگوں کے ساتھ یاد کیا جائیگا جنہیں عوام نے زبردستی تخت سے
اتارا تھا۔
سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جب عمران خان نے
ایک سو چھبیس دن دھرنا دیا تو وہ اکیلا کھڑا تھا،آج تمام جماعتیں بشمول
جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی عمران خان کے موقف کی تائید کر رہی ہیں اور
وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوز شریف اور پاکستان کبھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے
،نواز شریف سن لیں کہ جے آئی ٹی عذیر بلوچ یا اجمل پہاڑی والی نہیں ہے یہ
سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی ہے،پوری قوم کو امید ہے کہ انصاف کا چشمہ ان پانچ
ججوں سے ہی پھوٹے گا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف چور نہیں ڈاکو ہیں ۔