May 08, 2017 12:38 pm
views : 693
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 935 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ،935پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس935پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ50786پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر343کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 240کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،89کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ 14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔