پشاور، ارمڑ اور چمکنی کے حدود میں انسداد دہشت گردی کی گاڑی کےقریب دھما کا،تین اہلکار زخمی
پشاور کےعلاقے ارمڑ اور چمکنی کے حدود میں انسداد دہشت گردی کی گاڑی کےقریب دھماکےکے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے ۔
واقع کےمطابق ارمڑ اور چمکنی کے حدود میں انسداد دہشت گردی کی گاڑی خٹکو
پل سے گزر رہی تھی کہ اس دوران پل کے ساتھ نصب بم پھٹ گیاجس سے سی ٹی ڈی کے
3 اہلکار زخمی ہو گئے، سی ٹی ڈی اہلکار اسکول میں ہونے والے دھماکے کی جگہ
کا معائنہ کرنے کے بعد واپس آرہے تھے۔ زخمی ہونے والوں میں سب انسپکٹر، سی
ٹی ڈی اہلکار اور ڈرائیور شامل ہیں جب کہ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال
منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نےعلاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔