May 08, 2017 01:52 pm
views : 688
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- PML N Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد،رہنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز کی الیکشن کمیشن آفس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ معافیاں مانگنا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے،آج پھر پی ٹی آئی والے معافیاں مانگ رہے ہیں۔
دانیال عزیزنے کہا کہ جمائما سے رقم لینے اور واپسی کا منی ٹریل موجود
نہیں، پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے آج پھر وقت مانگا ہے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ پی
ٹی آئی والے آج پھر الیکشن کمیشن میں معاملات سے بھاگے ہیں، جسٹس افتخار کے
دور میں بھی عمران خان نے معافی مانگی تھی۔
دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان پارٹی فنڈنگ سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے
میں ٹال مٹول کر رہے ہیں، بیرونی فنڈنگ سے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش
کی جارہی ہے، عمران خان الیکشن میں پارٹی فنڈنگ اور منی ٹریل دینے میں
ناکام رہے، آئین میں ہے فارن فنڈنگ والی جماعت کی سیاسی حیثیت ختم کردی
جائے گی۔