May 08, 2017 01:58 pm
views : 729
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Naeem ul Haq Media Talk
اسلام آباد،رہنما پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کی صحافیوں سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا بانی
رکن اکبر ایس بابر نہیں میں ہوں145 اکبر ایس بابر مسلم لیگ (ن) کے ٹکڑوں پر
پل رہے ہیں145 فنڈنگ کیس میں ہم نے کبھی سٹے آرڈر نہیں لیا۔ الیکشن کمیشن
آف پاکستان کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے سے گفتگو کرتے ہوئے
نعیم الحق نے کہا کہ اکبر ایس بابر نے پارٹی لیڈرشپ کے خلاف گندی زبان
استعمال کی تھی اور وہ آج کل(ن) لیگ کے ٹکڑوں پر پل رہے ہیں،ان کو غلط زبان
استعمال کرنے پر پارٹی سے نکالاگیا،اکبر ایس بابر کے اعتراضات میں کوئی
وزن نہیں۔
نعیم الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیس کی باقاعدہ سماعت 17 مئی سے کرے گا،
الیکشن کمیشن کو کیس کی سماعت کا مکمل دائرہ اختیار ہے،تحریک انصاف نے
الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج کیاتھا اور فنڈنگ کیس میں ہم نے کبھی
سٹے آرڈر نہیں لیا۔
نعیم الحق نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ایک رکن پر پابندی لگا کر قانون کی
خلاف ورزی کر رہاہے اور الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق بنیادی اصولوں کے خلاف
ہے،نعیم الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اصرار کیا کہ کسی بھی ایم این اے
کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت نہیں مگر عمران خان نے جہلم، ٹیکسلا
اور تلہ گنگ کے جلسوں میں شرکت پارٹی لیڈر کے طور پر کی تھی۔