May 08, 2017 02:14 pm
views : 764
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs video link Meeting
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ویڈیو کانفرنس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کیا۔
گندم خریداری مہم2017ء اورپسرورکے علاقے پورب کلےئر و دیپالپور کے علاقے
ہیڈ سلیمانکی کے خریداری مراکزکے دورے کے دوران سامنے آنیوالے مسائل کا
جائزہ لیاگیا۔
وزیراعلیٰ کو پورب کلےئر خریداری مرکز اور ہیڈ سلیمانکی خریداری مرکزمیں
کاشتکاروں کی شکایات کے بارے میں انکوائری رپورٹس پیش کی گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کاشتکاروں کے مفادات کے ساتھ کسی کو
نہیں کھیلنے دوں گا۔گندم خریداری مہم کاذاتی طورپر جائزہ لے رہا ہوں۔نمودو
نمائش کے بجائے کاشتکاروں کو خریداری مراکز پر سہولتیں فراہم کی جائیں۔
وزیراعلیٰ نے پورب کلےئر خریداری مرکز میں صوفے اورقالین بچھانے پر برہمی
کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے پورب کلےئرخریداری مرکز کے تمام عملے کو معطل
کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاخریداری مرکز کے عملے کیخلاف محکمانہ
کارروائی کی جائے۔کاشتکاروں کو فراہم کیے جانیوالے باردانے کے اعداد وشمار
کی دوبارہ تصدیق کرائی جائے۔ڈائریکٹر جنرل لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ
سسٹم اعدادوشمارکی دوبارہ تصدیق کاعمل جلد مکمل کریں۔
ہیڈ سلیمانکی گندم خریداری مرکز میں کاشتکاروں کی شکایات اورفرائض میں غفلت
پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، ڈی ایس پی ،اسسٹنٹ فوڈ
کنٹرولر ،تحصیلدار اورخریداری مرکز کے عملے کو معطل کرنے کاحکم دیا۔معطل
کیے جانیوالے افسروں اورعملے کیخلاف محکمانہ کارروائی کی بھی ہدایت کی۔
ویڈیو کانفرنس میں سول سیکرٹریٹ سے صوبائی وزراء ملک ندیم کامران ،ڈاکٹر
عائشہ غوث پاشا،مہر اعجاز احمد اچلانہ،اراکین اسمبلی، چیف سیکرٹری
اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔
ویڈیوکانفرنس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی سکندر حیات بوسن،صوبائی
وزراء بلال یاسین ،نعیم اختر بھابھہ ،جہانگیر خانزادہ، اراکین قومی وصوبائی
اسمبلی،سیکرٹری خوراک ، متعلقہ ڈویڑن و اضلاع کے انتظامی و پولیس افسران
کی ملتان،فیصل آباد،ساہیوال، گوجرانوالہ ،مفظرگڑھ،وہاڑی ،اٹک اورپنجاب ہاؤس
اسلام آباد سے شرکت کی۔