May 08, 2017 04:14 pm
views : 622
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Foreign Minster Sartaj Aziz and Omani Foreign Minister Yousuf Bin Alvi Joint Presser
اسلام آباد، سرتاج عزیز اور اومانی وزیر خارجہ یوسف بن علاوی کی مشترکہ پر یس کانفرنس
اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور اومانی وزیر خارجہ یوسف بن علاوی
کی مشترکہ نیوز کانفرنس میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط اور
مستحکم بنانے پر اتفاق رائے ہوا۔
مشترکہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسرتاج عزیز نے کہا کہ آج کی ملاقات
میں تجارت ، کامرس ،سرمایہ کاری ، اور علاقائی سلامتی سمیت محتلف شعبوں
میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ سی پیک کے آنے سے دونوں ممالک کی اہمیت میں اضافہ ہوا
ہے۔اومان کی کمپنیاں سی پیک اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کررہی
ہیں۔پاکستان اورا ومان باہمی تعاون سے گوادر پورٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ اومان پاکستان کا سمندری سرحدپر قریب ترین ہمسایہ ہے۔
اس لیے پاکستان اوراومان کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی تجویز پیش کی
گئی ہے۔
اومانی وزیر خارجہ یوسف بن علاوی نےپر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ ہم
اس سال وزیراعظم نوازشریف کے دورہ اومان کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی
پیک دونوں ملکو ں کے لیے اہم ہے۔
اومانی وزیر خارجہ یوسف بن علاوی نے مزیدکہا کہ مسلم ممالک کو دہشت گردی کے چیلنجز سے ملکر نمٹنا ہوگا۔