May 08, 2017 06:22 pm
views : 680
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 1084 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیز ی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 1084پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلےروزپیر کو مارکیٹ میں تیزی
کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 1084پوائنٹس کے اضافے کے
بعد 50935 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 410 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 255 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 135کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔