پشاور،خیبر پختون خوا حکومت کا پلاسٹک شاپنگ بیگ پر پابندی عا ئد کرنے کا اعلان
خیبر پختون خوا حکومت نے پلاسٹک شاپنگ بیگ پر پابندی عا ئد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ دو مہینوں کے بعد خیبر
پختون خوا میں شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی لگا دیں گے ،پلاسٹک بیگ پر
پابندی عائد کرنے کیلئے قانون بھی پاس کیاگیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی
تو صوبے میں کرپشن کا راج تھا، ہم نے خیبرپختونخوا میں سٹیٹس کو کامقابلہ
کیا،جن افسران اور لوگوں کو کام کرنے کا شوق نہیں تھا وہ ہم سے تنگ ہیں ۔
پرویز خٹک نے کہا کہ اگر نیک نیتی سے کام کیا جائے تو بہت کچھ ہوسکتاہے،
نظام کو ٹریک پر لایا جا سکتا ہے، اگر ڈبلیو ایس ایس پی نے آوٹ سورس نہیں
کیا تو جون میں فنڈز نہیں ملے گا،
واٹر اینڈ سینیٹیسن سروسز ادارے ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے ہیلپ لائن
نمبر جاری کیاگیا ہے ، کسی بھی علاقے میں صفائی نہ ہونے پر شہری 1334 پر
شکایات درج کراسکیں گے۔