May 08, 2017 06:29 pm
views : 780
Location : Khazana Police Station
Peshawar- Police Recover Weapons
پشاور،پولیس کی کامیاب کارروائی ،اسلحے کی کھیپ برآمد
پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے ،تھانہ خزانہ کے حدود سے اسلحے کی کھیپ برآمدکرلی ہے۔
پولیس کے مطابق برآمد اسلحے میں دس راکٹ گولے،چودہ راکٹ لانچرگولے برآمد
کئے گئے ہیں جبکہ پانچ آر پی جی سیون گولے اور،تین آرپی جی سیون بوسٹر اور
170 بارہ بور گولے بھی برآمدکر لئے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ سنسان علاقے سے بوریوں میں چھپایا گیا تھا،اسلحے
کو مبینہ طور پر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کیا جانا
تھا۔