Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 08, 2017 07:57 pm views : 641

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- State Minister for Information Maryam Auranzeb Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد، عمران خان سپریم کورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں، مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں جھوٹ بولنے کی سزا بھگتنا پڑے گی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لوگوں پر بہتان تراشی کرنے والے شخص کے کیس کی سماعت کی جارہی ہے اور عمران خان کو جواب اب سپریم کورٹ میں دینا ہوگا، انہوں نے اداروں اور لوگوں پرالزامات لگائے لیکن اب عمران خان سپریم کورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں،عمران خان کوجھوٹ بولنے کی سزا بھگتنا پڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان غیرملکی فنڈنگ اور اثاثوں کی معلومات کی غلط فراہمی اور اپنی آف شور کمپنیوں کا بھی جواب دیں، آپ خالی کرسیوں سے خطاب اور جے آئی ٹی کومتنازع بناتے ہیں اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف عدالتوں سے حکم امتناعی مانگتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو شہباز شریف پر جھوٹا الزام لگانے پر نوٹس موصول ہوچکا ہے جب کہ معافی مانگنے کی تو آپ کو عادت پڑ گئی ہے، الزام لگاتے ہیں اور پھر معافی مانگ لیتے ہیں، عمران خان پنجاب میں جاکر شہباز شریف کی کارکردگی دیکھنا چاہتے ہیں تاہم انہیں خیبر پختونخوا میں پنجاب کی نقل کرنے کا فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے خیبر پختونخوا میں ترقی کے بجائے بہت وقت ضائع کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر اٹھنے والے سوالات سے متعلق پوری قوم جواب کی منتظر ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے خود کہا کہ عمران خان اداروں کی تضحیک کرتے ہیں، دوسروں پر الزامات لگانیوالے جواب دینے الیکشن کمیشن یا سپریم کورٹ کیوں نہیں آتے؟

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved