May 09, 2017 12:37 pm
views : 685
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 336 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ،336پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل کو مارکیٹ میں
تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 336پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ51272پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 321کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 170کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،138کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔