سیالکوٹ ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
سیالکوٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا
اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیالکوٹ ، ڈسکہ روڈ کی مناسب طریقے سے دیکھ بھال نہ
ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیاگیا۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا اربوں روپے کی سرمایہ
کاری سے شاندار سڑک عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔سڑک کے
ارد گرد تجاوزات اور گرد وغبار دیکھ کرپر انتہائی افسوس ہواہے۔سڑک کی دیکھ
بھال کے حوالے سے متعلقہ محکموں او راداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہامحکمے ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا کر بری الذمہ نہیں
ہوسکتے۔میں عوا م کی سہولت کے لئے بنائی گئی سڑک کو اس طرح برباد ہوتا نہیں
دیکھ سکتا۔عوام کی سہولت کیلئے بنائی گئی سڑک کی یہ حالت کسی صورت قابل
قبول نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہا متعلقہ محکموں او راداروں کو
خواب غفلت سے جاگنا ہوگا۔سڑک کی دیکھ بھا ل اور اس کوصحیح حالت میں رکھنے
کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف ، صوبائی وزراء منشا اللہ بٹ، سید ہارون سلطان
بخاری، تنویر اسلم ملک،سید رضا علی گیلانی ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ،
انتظامی افسران اور بلدیاتی اداروں کی قیادت نے اجلاس میں شرکت کی۔