May 09, 2017 12:55 pm
views : 634
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab Malik Rafique Rajwana attends Thalassemia Day Program
لاہور ، تھیلیسیمیا کسی مرض کا نہیں بلکہ غفلت کا نا م ہے، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا تھیلیسیمیا کسی مرض کا نہیں بلکہ
غفلت کا نا م ہے ، شادی بند ھن میں بنتے وقت ذراسی لاپرواہی نہ صرف ہمارے
لئے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر سکتی ہے بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل
پر بھی سوالیہ نشان لگا سکتی ہے ۔
لاہور میں گورنر ہا ؤس میں تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر نور
تھیلیسیمیا فاؤ نڈیشن کے زیر اہتما م منعقد تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا تھیلیسیمیا کے بارے میں شعور
اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ قانون سازی بھی کی جارہی ہے اور شادی سے پہلے اس
سلسلے میں مطلوبہ ٹیسٹ کروانے کی شر ط نافذ کیا جا رہا ہے ۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزیدکہا آج کے دن ہمیں یہ فیصلہ کرنا
ہے کہ زندگی کے ہر موڑپر احتیاط کواپنا شعار بناکر خو د سے پید اکی
جانیوالی مشکلا ت سے بچنا ہے ۔یہ امر خوش آئند ہے کہ ہمارے معاشر ے میں
تھیلیسیمیا کے بچوں کی مدد کا جذبہ تیز ی سے پروان چڑھ رہا ہے تاہم ہماری
منزل تھیلیسیمیا سے مکمل پا ک پاکستان ہے ۔
تقریب میں تھیلیسیمیا کا شکار بچوں اوراس امراض کی روک تھام کرنے والی
تنظیمو ں کے نمائندؤں نے شر کت کی ۔اس موقع پرگورنر پنجاب ملک محمد رفیق
رجوانہ نے تھیلیسیمیا کا شکار بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔