پشاور ،محکمہ سیاحت و ثقافت کی جانب سے شہریوں کے لئے نمائش کا انعقاد
پشاور میں ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہریوں کے لئے ہنر میلے کے نام سے نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
نمائش کا انعقاد حیات آبادکے غنی باغ میں کیا گیاجبکہ نمائش کا مقصد صوبہ
خیبر پختونخواکی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ شہریوں کو تفریح فراہم
کرناتھا۔
نمائش میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ شہریوں کا کہنا
ہے کہ اس طرح کے تقریبات سے نہ صرف اپنی ثقافت کو جاننے کا موقع ملتا ہے
بلکہ تفریح کے مواقع بھی میسر آتے ہیں ،نمائش کا انعقاد تین دن کے لیے کیا
گیا تھا اور اس کے اختتامی پروگرام میں آتش بازی بھی کی جس سے شہری خوب
محضوظ ہوئے۔
نمائش میں شریک ایک خاتون کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے
ہوئے کہناتھا کہ پشاور میں شہریوں کو تفریح کے مواقع بہت کم میسر آتے ہیں
اس طرح کی تقریبات شہریوں کو تفریح کا موقع فراہم کرتی ہیں ۔
ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ خوف میں گھرے پشاور کے شہریوں کے لئے اس طرح کی نمائش کا انعقاد بہت ضروری ہے ۔