May 09, 2017 02:39 pm
views : 661
Location : Different Areas
Peshawar- Police Search Operation
پشاور،پولیس کا سرچ آپریشن،5اشتہاریوں سمیت25 افراد گرفتار
تھانہ
بڈھ بیر اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپر یشن کے دوران 5 اشتہاریوں
سمیت 25مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا ہے،گرفتار ملزمان سے 2پستول،5عدد رائفل
سمیت کارتوس برآمدکئے گئے ہیں ۔
سرچ آپر یشن کے دوران لیڈیزپولیس کی مدد سے 36 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔
دوسری جانب محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاور کے علاقے گڑھی قمر دین میں
کارروائی کر تے ہوئے اغواء کارخالد عثمان کو گرفتار کر لیاہے مبینہ اغواء
کار پولیس کو چار کیسوں میں مطلوب تھاملزم نے اسی سال مارچ میں نیوسٹی ہوم
چمکنی سے عبدالواحدکو اغواء کر کے دس کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، ملزم کو
مزید تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔