May 09, 2017 04:04 pm
views : 614
Location : Different Areas
Lahore- Hot Weather in City
اہور،درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا،ٹھنڈے مشروبا ت کی مانگ میں اضافہ
پنجاب میں گرمی نے ڈیرے ڈالناشروع کردیے ہیں،لاہور میں سورج کی تپش بڑھ گئی
ہے جبکہ گرمی سے بچنے کے لئے شہریوں نے مختلف مشروبات کااستعمال کرناشروع
کردیا ہے، گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لیموں پانی،گنے کارس،پھلوں کے
جوس اوردیگر مشروبات کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے اورلوگوں کی بڑی تعداد ٹھنڈے
ٹھنڈے مشروبات کااستعمال کرتی نظرآتی ہے۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ مشروبات کے استعمال سے جہاں گرمی کی شدت کو کم کیاجاسکتاہے وہیں ان کے پینے سے انسان صحت مند بھی رہتاہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بزرگ شہری
بشارت امان نے کہا کہ گھروں میں بجلی نہ ہونے کے سبب نہ تو پانی ٹھنڈا مل
رہا ہے اورنہ ہی برف جم رہی ہے اسی لئے بازار سے ٹھنڈا شربت پی رہے ہیں۔
ایک اور شہری عرفان دانش نے کہا کہ ابھی تو گرمی کی شروعات ہے جبکہ آنے
والے دنوں میں موسم اور ذیادہ سخت ہوگا دعا کرتے ہیں کہ اللہ کرے موسم بہتر
ہی رہے۔
نوجوان چوہدری سجاد نے کہا کہ گرمی کے سبب گھر سے نکلنابھی دشوار ہوگیا ہے۔