May 09, 2017 04:15 pm
views : 645
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting regarding ADP
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
>لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام2016۔17ء کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔سالانہ ترقیاتی پروگرام2017۔18 کی تجاویز پربھی غور کیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاپاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ دیہات میں بسنے والے افراد کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہا جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے فلاحی پروگراموں میں 10فیصداضافی کوٹہ رکھا گیا ہے۔ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے ایک مثال قائم کی گئی ہے، اسی پالیسی کو آگے بڑھائینگے۔ترقیاتی منصوبوں کی بروقت، شفاف اور معیاری تکمیل ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا عوامی فلاح کے منصوبوں میں غفلت اور تساہل کی ہرگزبرداشت نہیں۔سرکاری محکمے ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے ذمہ دارہیں اور اس ضمن میں جوابدہ بھی ہیں۔ تمام محکمے اور ادارے ترقیاتی فنڈزکا شفاف انداز میں استعمال اور ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ترقیاتی سکیموں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔محکمے مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے موثر اور فعال طریقے سے کام کریں۔ترقیاتی منصوبوں میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کی پالیسی پر سختی سے عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہا آئندہ مالی سال کے دوران بھی ترقی کا سفر تندہی اور محنت سے جاری رکھیں گے۔
صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ،ملک ندیم کامران،عائشہ غوث پاشا،رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف،سینیٹر سعود مجید،چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزاوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔