May 09, 2017 04:29 pm
views : 747
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab Meets Punjab Bar Association Members 08-05-2017.mp4
اہور،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے صوبہ پنجاب کے مختلف شہر وں کے بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ملاقات
لاہور گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے صوبہ پنجاب کے
مختلف شہر وں کے بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصورملک ریاض احمد خان، جنرلن
سیکرٹری میاں منور حیات ، صدر چنونیا ں بارا یسوسی ایشن راناسرفراز ذکی،
جنرل سیکرٹر ی ملک اشفاق ، صدر پتوکی بار ایسوسی ایشن غلام حسین فیضی ،
جنرل سیکرٹری اعظم حسین گجر ، صدر علی پور بار ایسو سی ایشن ، مظفر گڑھ راؤ
محمد انصر ، جنرل سیکرٹری رفیق بلوچ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا وکلاء برادری ہمیشہ ہماری جماعت
کا ہراول دستہ رہی ہے ۔وزیر اعظم نواز شر یف وکلاء برادری کی ملک جمہوریت
کی بحالی اور استحکام کے حوالے سے کاوشوں کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں۔
ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا وکلاء کی قانو ن کی بالادستی اور آئین کی حرمت
کے لئے جو قربانیاں اور کوششیں ہر عہد میں کی گئی ہیں وہ پا کستان کی
تاریخ میں بلاشبہ سنہرے حروف میں لکھی جا ئیں گے ۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہاگڈ گورننس اور قانون کی
حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ سب سے بڑی
ذمہ داری وکلاء حضرات پر عائد ہوتی ہے اور انہیں اس حوالے سے سوفیصد یقین
ہے کہ وکلا ء اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کر تے رہیں گے ۔
اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کو اپنی اپنی تحصیل
بارز میں پیش آنے والے مسائل کے بار ے میں آگاہ کیا۔وفدنے کہا کہ انہیں اس
بات پر اطمینان ہے کہ گورنر جیسے اہم منصب کے لئے بھی ایک ایسے شخص کا
انتخاب کیا گیا ہے جوان میں سے ہے