May 09, 2017 04:44 pm
views : 739
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
راچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیز ی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں137پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 137پوائنٹس کے اضافے کے
بعد 51073 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 397 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 172 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 211کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔