May 09, 2017 04:55 pm
views : 668
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PML n Daniyal Aziz Media talk
اسلام آباد ،رہنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز کی صحافیوں سے گفتگو
لیگی رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ کلیم اللہ سے سلیم اللہ کی باتیں ہم
دیکھتے آئے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جمع کرائے گئے گوشواروں میں
فراڈ کیا، الیکشن کمیشن میں ہم نے اخبارکے تراشے نہیں دیے،عمران خان کے
خلاف جمع کروائے گئے ثبوت واضح ہیں اور اب عمران خان کے خلاف مزید ثبوتوں
کی ضرورت نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
دانیال عزیز نے کہا کہ ایک سیٹ جیتنے والی جماعت پورے پاکستان میں راتوں
رات کیسے آگئی؟ ایک سیاسی جماعت کی وجہ سے پاکستان کونقصان پہنچ رہا ہے۔
الیکشن سے پہلے عمران خان کے کزن کواستعمال کیا گیا۔عمران خان18سال ٹکریں
مارتے رہے ایک سیٹ نہیں جیت سکے، چھُپے ہوئے ہاتھ کے ذریعے ملین آف ڈالرز
فراہم کیے گئے۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کو بیرونی فنڈز کس مقصد کیلیے ملے؟ اس
جماعت کے پاس اسلام آباد کومفلوج بنانے کی طاقت کہاں سے آئی؟ دانیال عزیز
کا کہنا تھا کہ اب مفروضوں پرکام نہیں چلے گا۔ سینا تان کرسیاسی بونے ہم
پرتنقید کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کی
کمینٹری سے کتنے پیسے آتے ہیں؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے
اکاؤنٹس میں اسرائیل کے یہودیوں اوربھارتی ہندوؤں کا پیسا آیا۔