پشاور،شمالی وزیرستان کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ
شمالی وزیرستان کے علاقے ڈانڈے درپہ خیل کے آئی ڈی پیز نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کرلیا ہے۔
اس موقع پر مظاہرے میں شریک اسد اللہ شاہ نے کہا کہ حکومت ان کی واپسی کے
عمل کو ٹال رہی ہے اور ان کے گھروں کو مسمار بھی کیا جارہا ہے جو کہ ناقابل
برداشت ہے۔
اسد اللہ شاہ نے کہا کہ انہوں نے پشاور میں 3دن کا احتجاجی کیمپ لگایا ہے
،ڈانڈے درپہ خیل قبائل کی ٹوٹل تعداد بائیس ہزار ہیں جن میں بچے اور بوڑھے
بھی شامل ہیں اور اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ ان تمام کے ساتھ
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے۔