May 09, 2017 08:06 pm
views : 641
Location : Old KMC Building
Karachi- Governor Sindh Meets mayor Karachi
کراچی،میئر کراچی وسیم اختر کی گورنر سندھ سے ملاقات
گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جلد کراچی کا دورہ کرکے
ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے،وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ کراچی کا کوئی بھی
منصوبہ صرف کراچی کا ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہوگا،گورنر سندھ
نے کراچی میں بلدیہ عظمیٰ کے دفتر کا دورہ کیا اس موقع پرگورنر نے کونسل
میں نائندگی رکھنے والی دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندگان سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنرسندھ کوکراچی میونسپل کارپوریشن کے مسائل و دیگر امور کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ شہر
میں امن قائم ہونے کے بعد شہری منتخب بلدیاتی نمائندوں کی طرف دیکھتے ہیں ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ چونکہ کراچی کا شمار دنیا کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے
اس لئے مسائل بھی اسی نوعیت کے ہیں ،کراچی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے
وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کو ایسے منصوبے دیے گئے ہیں جو حکومت کی ذمہ
داری نہیں تھے لیکن شہریوں کی سہولت کے پیش نظر سفری سہولیات کے لئے گرین
لائن کا منصوبہ بنایا گیاجو چند ماہ میں مکمل ہو جائیگا جبکہ پانی کے
منصوبوں میں بھی سندھ حکومت کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔