لاہور،بے شمار خصائص سے مالامال،گرمی کا دشمن تربوز
گرمیوں کا موسم اپنے عروج پر ہے جبکہ گرمی سے بچنے کے لئے عوام نے تربوز کا استعمال شروع کردیا ہے
تربوز بے شمار فوائد سے مالامال ہونے کے ساتھ گرمی کے اثرات کو بھی کم کرتا ہے ۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ تربوز کا استعمال سینے کی جلن میں بہت زیادہ آرام
دیتا ہے،اس کے کھانے سے معدے میں موجود فاسد مادے نکل جاتے ہیں اور ہمارا
معدہ تروتازہ اور بالکل ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے،تربوز میں میں پائے جانے
والے فلیونائیڈز،کیروٹینائیڈز اور ٹرائی ٹر پیونائیڈز معدے کی تیزابیت کے
لئے بہت مفید ہیں اور اگر آپ اسے روزانہ کھائیں تو آپ کو سینے کی جلن اور
معدے کی تیزابیت سے نجات مل جائے گی۔
تربوز میں وٹامن سی کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جس سے انسان کی جلداور
نظر بہت اچھی رہتی ہے جبکہ تربوز میں پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اور
اس کے استعمال سے جسم میں پانی کی کمی دور ہوتی ہے۔
تربوز میں فائبر کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ نظام انہضام کے لئے بہت مفید ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بزرگ شہری ذوالفقار نے کہا
کہ گرمی سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے،بس تربوز کھا کر گرمی کا مقابلہ کر
رہے ہیں۔