May 10, 2017 06:54 pm
views : 723
Location : Supreme Court Of Pakistan
islamabad- PML N Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد ،رہنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا ، ہمارے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمادانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان
ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کے مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرا
ہیں،عمران خان نے ایف بی آر اورآئی جی اسلام آباد کے خلاف نا زیبا زبان
استعمال کی ،چیئر مین ایف بی آر پر روزانہ کی بنیادوں پچیس کروڑ کی کرپشن
کا الزام لگا یا گیا جبکہ آئی جی اسلام آباد کو دھمکیاں بھی دی گئیں ۔
دانیال عزیز نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی میں میں نے اہم کردار ادا کیا ہے
عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ،ایک سیٹ والی پارٹی کا مالک نہیں ہوں اس سے پہلے
بھی کئی مرتبہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو چکا ہوں۔