May 10, 2017 06:55 pm
views : 615
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PML N Leader Hanif Abbasi Media Talk
اسلام آباد،رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی کی صحافیوں سے گفتگو
رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان ملکی سالمیت کے لئے خطرہ ہیں ،عنقریب پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی ۔
سپریم کورٹ کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے
حنیف عباسی نے کہا کہ آج کی سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل بوکھلاہٹ کا شکار
رہے،پی ٹی آئی کے وکیل کہتے ہیں کہ چار سال پرانا حساب نہیں دیں گے ،جب ہم
ساٹھ سال کا حساب دے سکتے ہیں تو انہیں بھی حساب دینا ہوگا،پی ٹی آئی کے
وکیل نے یہ تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے باہر ممالک سے پیسے لئے ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل نے اسرائیلی یہودیوں اور انڈیا کے
حوالے سے ہمارے موقف کو قبول کیا ہے،جس سے ثابت ہوا ہے کہ عمران خان ملکی
سالمیتکے لئے خطرہ ہیں ،حنیف عباسی نے پیش گوئی کی ہے کہ عنقریب پی ٹی آئی
ختم ہو جائی گی۔