May 11, 2017 12:58 pm
views : 635
Location : Pakistan Stock Exchange
Pakistan Stock Exchange
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ،180پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روز جمعرات کو کو
مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
180پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ51283پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح
سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 309کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 213کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،85کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ 11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوئی۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔