لاہور،امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کاپریس کانفرنس سے خطاب
امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات
کے لیے سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لانے کے لیے زرداری ، عمران خان اور
مولانا فضل الرحمن سمیت تمام جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقات کروں گا ۔
انتخابی کرپشن کی وجہ سے لینڈ مافیا ،جاگیردار، سرمایہ دار اور وڈیرے
اقتدار پر قابض ہوجاتے
ہیں ۔مینڈیٹ حاصل نہیں کیا جاتا بلکہ خریداجاتاہے ۔
منصورہ میں پریس کانفرناس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ نام نہاد
بڑی سیاسی جماعتیں اصطبل کے گھوڑوں کو جمع کر کے سمجھتی ہیں کہ انہوں نے
انتخابات جیت لیے ہیں ۔ قوم جان چکی ہے کہ موجودہ انتخابی نظام میں مسائل
حکمرانوں کے حل ہوتے ہیں عوام کے نہیں ۔
سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ شفاف اور حقیقی جمہوریت کے لیے انتخابی
اصلاحات کا نفاذ اور ان پر عمل درآمد ضروری ہے ۔ آئین کی دفعہ 62-63 محض
نمائشی نہیں عملدرآمد کے لیے ہے ۔الیکشن کمیشن کے رویے سے ثابت ہوتاہے کہ
وہ خود 62-63 کا مذاق اڑا رہاہے ۔