لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ڈائریکٹر جنرل فرنٹےئر ورکس آرگنائزیشن لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ڈائریکٹر جنرل فرنٹےئر ورکس آرگنائزیشن لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پنجاب میں جاری انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر
تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے انفراسٹرکچر کے
منصوبوں پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاجدید ذرائع آمد وفت
تیزرفتارترقی کیلئے ضروری ہے۔پنجاب میں اربوں روپے کی لاگت سے انفراسٹرکچر
کو بہتر بنایاگیا ہے۔جدید انفراسٹرکچر سے شہریوں کو آمدورفت کی بہترین
سہولتیں ملی ہیں۔
محمد شہبازشریف نے مزید کہا ایف ڈبلیو او کی جدید انفراسٹرکچرکے منصوبوں
میں پنجاب حکومت کا اہم پارنٹر ہے۔ایف ڈبلیواو کے تعاون سے انفراسٹرکچر کے
منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جارہاہے۔